حمزہ شہباز نے لندن قیام میں توسیع کی درخواست منظور

لاہور ہائیکورٹ نے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ کی بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست منظور کر لی اور انہیں لندن میں رہنے کیلئے مزید 14 روز کی توسیع دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے بیرون ملک قیام میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

حمزہ شہبازکے وکیل اعظم نذیر تارڑنے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کی بیٹی بیمار ہیں ،ڈاکٹروں نے نومولود کی ہارٹ سرجری تجویز کی ہے ،بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی حمزہ شہباز واپس آجائیں گے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں لندن میں قیام میں مزید15 روز کی توسیع کی جائے۔وفاقی وکیل نے حمزہ شہباز کے قیام میں توسیع کی مخالفت کی۔

عدالت نے حمزہ شہبازکی بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست منظور کر لی اور انہیں لندن میں رہنے کیلئے مزید14 روز کی توسیع دیدی۔