فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس میں اسکول کے احاطہ میں نماز ادا کرنے پر طالبہ کو سزا

پیرس میں الجزائر انٹرنیشنل اسکول میں ایک طالبہ کو اسکول کے صحن میں نماز پڑھنے پرایک ہفتہ کلاس سے باہر کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق الجزائر انٹر نیشنل اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی عائشہ اپنے بریک ٹائم میں اسکول کے گراؤنڈ میں نماز ادا کررہی تھی اس سے قبل عائشہ کو اسکول کے اندر موجود ہال میں نماز ادا کرنے سے منع کردیاگیاتھا۔
جس کے بعد وہ اسکول کے میدان میں نماز پڑھنے پر مجبور ہوگئی ہیں ،عائشہ اسکول کی بہترین طالبات میں شمار کی جاتی ہیں اور وہ امتیازی نمبر لاتی ہیں ۔
جب وزیر تعلیم الجزائر کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے عائشہ کو جماعت سے ایک ہفتہ کیلیے پابندی عائد کردی ۔
پیرس انٹر نیشنل اسکول کے دیگر طلبہ نے اپنے ساتھی عائشہ کی بھر پورتائید کی اور اس فیصلہ کے خلاف دو دن تک تعلیمی سلسلہ کا بائیکاٹ کیا گیا ۔
الجزائر کی خاتو ن وزیر تعلیم کی جانب سے دی گئی سزا پر سوشل میڈیا میں سخت رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ وزیر تعلیم نوریہ بن غبریت نے پارلیمنٹ میں کہا کہ نماز صرف مساجد میں ادا کرنا چاہیے ۔
ان کے اس متنازع بیان کے بعد نوریہ پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ الجزائر کی شناخت کو ٹھیس پہنچانا چاہتی ہیں ۔