پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام
پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام

عمران خان کی نیب پر کڑی تنقید

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالصمد کو ہتھکڑیاں لگانے والے نیب اہلکاروں کو شرم آنی چاہیے۔

وزیر اعظم نے  چیئر مین نیب سے ڈاکٹر عبدالصمد کو ہتھکڑیاں لگانے والے نیب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کیسے ایشیا میں سنسکرت زبان کے واحد پی ایچ ڈی ڈاکٹر عبدالصمد کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” چیئرمین نیب کو اپنے ادارے میں ایسی شرمناک حرکت کے ذمے دار عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے“۔

خیال رہے کہ نیب نے ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالصمد کو درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتیوں کے معاملے پر حراست میں لے رکھا ہے۔ انہیں احتساب عدالت میں ہتھکڑیوں میں پیش کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر بھی نیب کو تنقید کا سامنا ہے۔

نیب کی جانب سے جس ڈاکٹرعبدالصمد کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا ہے وہ سنسکرت زبان میں پی ایچ ڈی کرنے والی ایشیا کی اکلوتی شخصیت ہیں۔

انہوں نے جرمنی کی یونیورسٹی سے صرف 28 برس کی عمر میں سکالر شپ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جبکہ صدر پاکستان ان کی خدمات کے عوض انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز چکے ہیں۔

وہ خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ ہیں اور انتہائی مختصر عرصے میں چترال سمیت دیگر علاقوں سے متعدد مقامات سے آثار قدیمہ کی تلاش کرچکے ہیں