ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو
ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو

حکومت لوگوں سے اظہاررائے کی آزادی کاحق چھیننا چاہتی ہے،سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ حکومت لوگوں سے اظہار رائے کی آزادی کا حق چھیننا چاہتی ہے،حکومت کی طرف سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے خلاف مختلف کارروائیوں سے پہلے ہی ہزاروں صحافیوں کو بے روزگارکرچکی ہے،ضابطہ اخلاق بنانا ضروری ہے مگر ضابطہ اخلاق کی آڑ میں لوگوں کو حکومت پر تنقید کرنے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے جمہوری حق سے محروم کرنا غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ اگر عوام نے وزراءکے ٹویٹس پر پابندی کا مطالبہ کردیا تو حکومت کے پاس کوئی جواز باقی نہیں رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پریس کی آزادی جمہوریت کے لیے ضروری ہے ۔آزادی صحافت کے نام پر اخلاقی حدود کو پامال کرنا ناانصافی ہےدستور میں ہر ادارے کے بارے میں حدود کا تعین موجود ہے انہوں نےکہاکہ حکومت پر تنقید کرنے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے جمہوری حق سے محروم کرنا حکمرانوں کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتاہے ۔