خزانے کی تلاش کیلیے کھودا گیاگڑھا
خزانے کی تلاش کیلیے کھودا گیا گڑھا

پیرنی کے حکم پر خزانے کی تلاش۔مرید نے صحن کھود ڈالا

کراچی کے علاقے ڈالمیا میں خزانے کی تلاش میں صحن میں مشکوک کھدائی پر10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

راتوں رات بے پناہ دولت کمانے کی حرص نے کراچی کے علاقے ڈالمیا کے شہری کو اندھا بنادیا۔

کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پیرنی کے حکم پرمرید نے خزانے کی تلاش میں گھرکا 35 فٹ صحن کھود ڈالا ۔

مشکوک کھدائی کی اطلاع ملتی ہی پولیس متحرک ہوگئی اور کھدائی کے مقام سے پیرنی، مرید اور 8 مزدوروں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پیرنی نے مرید کو بتایاتھا کہ گھر کے نیچے خزانہ دفن ہے جس کے بعد پیرنی کی نشاندہی پر کھدائی کی گئی اور مزدوروں نے گھر کا صحن 35 فٹ تک کھود ڈالا تھا تاہم انہیں خزانہ نہ مل سکا۔

پولیس نے بتایاکہ واقعہ مشکوک ہے اور گرفتار افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایس ایس پی گلشن کے مطابق حراست میں لیے گئے آٹھ افراد مزدور ہیں، ڈالمیا کا رہائشی طارق نواز قطر میں کچھ برس ملازمت کرکے پاکستان واپس آیا ہے، برادر نسبتی نے گھر میں زیر زمین خزانہ چھپا ہونے کا خواب دیکھ کر طارق کو بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ برادر نسبتی کے کہنے پر طارق نےجعلی پیرنی سے رجوع کیا۔ پیرنی نے گھر میں کھدائی کا حکم دیتے ہوئے آدھا خزانہ خود لینے کی شرط عائد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی پیرنی کے لوگ گزشتہ 20 روز سے مکان میں کھدائی کر رہے تھے، تمام افراد خزانے کی تلاش میں 35 فٹ تک کھدائی کرچکے تھے۔