پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے آ گیا۔فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے آ گیا۔فائل فوٹو

پی ایس ایل میں نیا قانون متعارف۔ٹرانسفر ونڈو کھلے گی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں رواں سال ایک نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کی بدولت لیگ کے دوران ہی کمزور ٹیمیں اپنے اسکواڈ کو مستحکم کرتے ہوئے چیمپیئن بننے کے خواب کو عملی جامع پہنا سکتی ہیں۔

اس نئے قانون کے تحت آئندہ چند دنوں میں لیگ کے دوران ٹرانسفر ونڈو کھلے گی اور اس کے دوران تمام ٹیمیں اپنے سکواڈ میں استعمال نہ کیے گئے کھلاڑیوں کا دوسری ٹیم سے باہمی رضامندی کے ساتھ تبادلہ کر سکیں گے۔

یہ ٹرانسفر ونڈو ممکنہ طور پر جمعہ کو 48گھنٹے کے لیے کھلے گی جس میں تمام ٹیمیں آپس میں باہمی رضامندی سے کھلاڑیوں تبادلے پر اظہار خیال کریں گی۔