وزیراعظم بدھ کولاڑکانہ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ بھی کریں گے۔فائل فوٹو
 وزیراعظم بدھ کولاڑکانہ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ بھی کریں گے۔فائل فوٹو

نریندرمودی کوامن کے قیام کا موقع دینا چاہتے ہیں،وزیراعظم

 

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان پلوامہ حملے پر اپنے بیان پر ڈٹ گئےبھارتی ہم منصب نریندرمودی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پلوامہ حملے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں،انہوں نے کہاکہ بھارت قابل عمل شواہد دے تو کارروائی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی سے کرکٹ ورلڈ کپ کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ان کی 2015 میں نریندر مودی سے نئی دلی میں ملاقات ہوئی،جس میں طے ہوا تھا کہ خطے میں امن کوسبوتاژنہیں ہونے دیں گے،ملاقات میں اتفاق ہوا تھاکہ غربت کاخاتمہ ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔ بد قسمتی سے پلوامہ حملے سے پہلے ہی یہ کوششیں ناکام ہوگئیں، افسوس کہ اب امن بھارت میں الیکشن تک ایک خواب بن کررہ گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے امن عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے، بھارتی وزیر اعظم کو امن کو موقع دینا چاہیے۔