وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی فائل فوٹو

مریم بی بی اور مشاہد اللہ جلتی پرتیل نہ ڈالیں۔فوادچوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ مریم بی بی اور مشاہد اللہ جلتی پرتیل نہ ڈالیں،
عدالتی فیصلے سے ڈیل یا ڈھیل کا تاثرزائل ہوا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہمارا کوئی ایشو نہیں ہے بس آپس کی بات ہے، مسئلہ ذاتی نہیں اصول کا ہے، وزیر اعظم سےآج ملاقات ہوجائے گی۔

انہوں ے کہا ہمارے سینیروزیرعبدالعلیم خان کوگرفتارکیا گیا ہم نے کچھ نہیں کہا،قوم اپنے لوٹے ہوئے پیسوں کا احتساب چاہتی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کا عہدہ ختم ہو چکا ہے اور نئے ایم ڈی کے لیے اشتہار بھی دیا جا چکا ہے۔

پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ 23 دن سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز بند ہے، ایم ڈی وہاں بھی نہیں جا سکتے، پی ٹی وی انتظامیہ کمیٹی میں بھی نہیں آتی، جب تک چیئرمین نہیں ہوگا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کیسے کام کریں گے، اس طرح معاملات کیسے چلیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی نے معاملہ ہائی جیک کر رکھا ہے، وہ اکیلیے نہیں ہیں، ان کے پیچھے اور بھی لوگ ہیں، ساری پی ٹی وی ایک طرف اور ایم ڈی پی ٹی وی ایک طرف ہیں لہذا سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے تمام ارکان نے ایم ڈی کو ہٹانے کا کہہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی جب کہ ایم ڈی کا عہدہ ختم ہو چکا ہے اور نئے ایم ڈی کے لیے اشتہار بھی دیا جا چکا ہے، ایم ڈی پی ٹی وی کو ازخود استعفیٰ دے دینا چاہیے۔