ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو
ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو

پاکستان کو تنہاکرنے کا بھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کا بھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا، 23 مارچ کو ملائیشیاکے وزیراعظم جبکہ دیگرممالک کی اہم شخصیات بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کا بھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا، پلوامہ واقعے سے متعلق وزیراعظم پالیسی بیان جاری کرچکے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے پاک سر زمین کسی دہشت گرد کارروائی کیلئے ہرگز استعمال نہیں ہوگی۔مسئلہ کشمیرپرپوری قوم متحد ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ گروپ کی مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ نےبھارت کا چہرہ بے نقاب کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ممبئی حملوں کےوقت بھی میں بطوروزیرخارجہ بھارت میں موجود تھا،مجھےمعلوم ہے بھارتی میڈیانے کس طرح سے الزام تراشی اور سوالات کیے۔

انہوں نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ پاکستان کو پلواما حملے سے کیا ملے گا،پلواما حملے سے پاکستان کو اس کی منزل سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا عمران خان کے اس ہی نکتہ کوتسلیم کررہی ہے، طالبان سے مذاکرات ہورہےہیں،امریکا اورطالبان مذاکرات کی میزپرآئےہیں تواس میں پاکستان کاتعاون شامل ہے۔