3 ہزاربھارتی سکھ یاتریوں کوپاکستان کے ویزے فراہم

پاکستان نے بھارت کی طرف سے کشیدگی بڑھانے کے باوجود خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے فراہم کردیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔سکھ یاتریوں کواپنے مذہبی تہوار وائی ساکھی تہوار میں شرکت کے لیے دس روزہ وزٹ ویزا دیا گیا ہے۔

سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے 12اپریل کو واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گےجہاںپاکستانی حکام اُن کا استقبال کریں گے۔

سکھ یاتری وائی ساکھی تہوار کی تقریبات میں شرکت کے بعد 21اپریل کو واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے۔