بحری جہازکے مصرمیں پھنسے6 پاکستانی ملازمین آج وطن پہنچیں گے

مصری بندرگاہ پر پھنسےہوا بحری عملے کے6 پاکستانی ارکان آج وطن پہنچیں گےجبکہ کپتان سمیت دیگرعملہ جہازکی نیلامی کے بعد پاکستان آئے گا،مصری حکام نے ٹیکس نہ دینے پر جہاز کو ضبط کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مصری بندرگاہ پر پھنسےہوا بحری عملے کے6 پاکستانی ارکان آج وطن واپس پہنچیں گےجبکہ کپتان سمیت دیگرعملہ جہازکی نیلامی کے بعد پاکستان آئے گا،مصری حکام نے ٹیکس نہ دینے پر جہاز کو ضبط کرلیا ہے۔

مصری بندرگاہ صفاگا پرگزشتہ 10ماہ سے6رکنی پاکستانی عملہ محصورتھاکیونکہ بندرگاہ اتھارٹی نےمحصولات ادا نہ کرنےپرجہاز کو تحویل میں لیا تھاجسے اب نیلام کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے۔

جہاز کےپاکستانی کپتان سمیت دیگر عملہ جہاز کی نیلامی کے بعد وطن پہنچ سکےگا،مصر میں پاکستانی سفارتخانےکی کوششوں کےباعث3پاکستانیوں کوپاسپورٹ سمیت سفری دستاویزات دیدی گئیں ہیں۔
وطن واپس آنے والوں میں سی مین ضیاالحق، آئلرجنیداورکک سلیم خان شامل ہیں۔