نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک خود بھارت کے لیے جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔فائل فوٹو
نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک خود بھارت کے لیے جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔فائل فوٹو

بھارتی طیاروں نے ایک ہزار کلو ٹماٹر گرائے۔امریکی کامیڈین

بھارت کے جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک خود بھارت کے لیے جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔

بھارتی میڈیا جہاں اپنی ائیر فورس کے قصیدے پڑھنے میں مشغول ہے وہیں سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر بھارتی دعویٰ تمسخر کا سبب بن چکا ہے۔

امریکہ سے تعلق رکھنے کامیڈین جیرمی میکلین نے ٹوئٹر سے جاری اپنے مذاح سے بھرپور ٹوئٹ میں کہا ’’بھارتی ائیر فورس نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق بھارتی طیاروں نے پاکستان کے جنگلوں میں ایک ہزار کلو سے زائد ٹماٹر گرائے ہیں جبکہ اس ضمن میں مزید تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں ‘‘۔
Jeremy McLellan
@JeremyMcLellan

Indian Air Force just invaded Pakistani air space, dropping 1,000kg of tomatoes onto a forest. More updates soon. https://www.ndtv.com/india-news/pakistan-says-iaf-violated-line-of-control-1999288 

Live Updates: Air Force Destroys Terror Camps Across LoC With 1,000-kg Bombs, Say Reports

Indian Air Force Cross LoC Strikes Live Updates: An IAF aircraft dropped 1,000 kg laser-guided bombs on major terror camps across the Line of Control, completely destroying it, reports have said.

ndtv.com

ٹوئٹر پر موجود دیگر صارفین نے بھی بھارتی دعوے کا خوب مذاق اڑایا۔ ایک صارف کاکہنا تھا ’’بھارت نے انتہائی مہارت سے پاکستان کے پندرہ سے زائد درختوں کو اڑا دیا جو کہ اس شخص کو آکسیجن فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے جس نے پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر حملہ کیا ‘‘۔

Zee Ch@ZeeCh25587903

India has successfully eliminated 15 trees that were involved in providing oxygen to the guy who bombed Indian forces in Pulwama.😂😂😂😂

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے 26 فروری کی صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی جس کو پاک فضائیہ نے ناکام بنا دیا۔

بھارتی ایئرفورس کے طیارے خیبرپختونخوا کے علاقے بالا کوٹ تک آگئے تھے لیکن پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی نے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبورکردیا۔