سابق بھارتی چیف جسٹس کی مودی اوربھارتی میڈیا پرتنقید،عمران خان کی تعریف

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجونے بھارتی میڈیا کو بے شرم اور بکاؤ قرار دیا،وزیراعظم عمران خان کے امن کے پیغام کی تعریف بھی کی۔

بھارتی سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو  کا نےایک انٹرویو میں بی جے پی کی حکومت کو بچکانہ قرار دیا اور کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو ہزاروں فوجیوں کی جانوں نہیں صرف چناؤ (انتخابات) کی فکر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی میں ہمارے سیاستدانوں کا غیر سنجیدہ رویہ دیکھ کر دکھ پہنچا جبکہ پورے معاملے میں پاکستان نے سنجیدگی دکھائی اور موزوں حکمت عملی اختیار کی،انہوں نے کہاکہ وہ پہلے عمران خان کے ناقد تھے لیکن ایوان میں تقریر سن کر ان کے مداح بن چکے ہیں۔

جسٹس (ر) مرکنڈے نے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانیوں کو بالغ النظر کہتے ہوئے کہا کہ ’ جب میں نے پاکستان کو جھوٹا، جعلی ملک کہا تو کسی ایک پاکستانی نے بھی مجھے برا بھلا نہیں کہا لیکن جیسے ہی میں نے عمران خان کی تعریف کی تو درجنوں بھارتیوں نے مجھے پاگل، غدار، بوڑھا کہا یہی نہیں مجھے پاکستان چلے جانے کا کہا، اب بتائیے کون زیادہ بالغ النظر ہے؟۔