فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت نے کالعدم جماعت الدعوةکےہیڈکوارٹرکاکنٹرول سنبھال لیا

پنجاب حکومت نےکالعدم جماعت الدعوةکےہیڈکوارٹرکاکنٹرول سنبھال لیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب  کے مطابق حکومت نےکالعدم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کےہیڈکوارٹرکاکنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں کالعدم جماعتوں کے خلاف ایکشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعتوں کےمدارس،اسپتال ودیگراداروں کاکنٹرول حکومت اپنےپاس لےرہی ہے،پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد تیزی سے جاری ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری ہے، وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ رابطے میں ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے مدارس، ہسپتال اور دیگر جگہوں کا کنٹرول حکومت اپنے پاس لے رہی ہے۔ پنجاب میں کالعدم جماعتوں کے خلاف ایکشن مزید تیز ہو گیا ہے۔

ادھر ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تنظیموں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کی رہنمائی میں کی جائے گی اور اس اہم معاملے میں اپوزیشن سمیت تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔