بھارتی فوج کی منحوسیت کا سایہ بھارتی کرکٹ ٹیم پر بھی پڑ گیا،بھارتی کرکٹ ٹیم جھاڑ کھنڈ کے شہر رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے روایتی کرکٹ کٹ سے ہٹ کر آرمی کیپ پہن کر میدان میں اتری۔
بھارتی فوج کی کیپ پہننے والی جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی کرکٹ ٹیم پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ کے 104 رنز کے انبارتلے دب گئی ۔
آسٹریلیا کے 313 رنز کے جواب میں بھارتی بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور پوری ٹیم 281 رنز پر ڈھیر ہوگئی،کپتان ویرات کوہلی نے 123 رنز کی اننگز کھیلی جو بے سود ثابت ہوئی اوروہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔،شرما14،رادھو2،دھونی اور یادیو26،26رنز کے مہمان بنے۔
اس سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اترنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلیے 314 رنز کا ہدف دیاتھا۔آسٹریلیا کی جانب سے کمنز،رچرڈسن اور ایڈم زمپا نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے بھارتی ٹیم پر سرجیکل اسٹرائیک کرتے ہوئے 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان ایرون فنچ نے 93 رنز داغے۔
تفصیلات کے مطابق رانچی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو بھارتی کھلاڑیوں کو روائتی ٹوپیوں کے برعکس فوجی ٹوپیاں پہنے دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے کہ بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کے رنگ میں رنگ دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 193 رنز بنا ڈالے۔ عثمان خواجہ 104 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایرون فنچ نے 93، گلین میکس ویل نے 47، شون مارش نے 7، مارکوس سٹوئنس نے 31 اور ایلکس کیری نے 21 رنز بنائے اور یوں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو وکٹیں حاصل کرنے میں سب سے کامیاب باﺅلررہے البتہ رنز دینے میں وہ دیگر باﺅلرز سے پیچھے نہیں رہے اور 64 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہنے جانے پر تنقید کا سلسلہ تو جاری تھا ہی مگر آسٹریلیا کی بہترین بیٹنگ کے بعد یہ تنقید اب ’ٹرولنگ‘ میں بدل گئی ہے.
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے فوجی ٹوپیاں پہن تو لی ہیں لیکن اگر یہ میچ ہار گئے تو بھارتی عوام ان کیساتھ جو سلوک کرے گی اور جس طرح کی ٹرولنگ سوشل میڈیا پر کی جائے گی، ان کیلئے یہ شکست بھلانا کافی مشکل ہو جائے گا۔
ھارتی ٹیم کی اس حرکت پر پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا سخت ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ صرف کرکٹ نہیں ہے، امید کرتا ہوں آئی سی سی جینٹلمین گیم کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دے گی اور بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن لے گی۔
“It’s just not Cricket”, I hope ICC ll take action for politicising Gentleman’s game … if Indian Cricket team ll not be stopped, Pak Cricket team should wear black bands to remind The World about Indian atrocities in Kashmir… I urge #PCB to lodge formal protest
وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی کہ اس معاملے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔