سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج بھارت پہنچیں گے

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج بھارت کے دورے پر جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دورے کے دوران سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر پاکستان کے دورے کے بعد بھارت جارہے ہیں، انہوں نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث سعودی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔