محکمے نے اسکیم موخر کر دی۔فائل فوٹو
محکمے نے اسکیم موخر کر دی۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی غربت خاتمے کیلیے شروع کی گئی مرغی پال اسکیم ناکام

پنجاب حکومت نے ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی غربت کے خاتمے کیلیے شروع کی گئی مرغی پال اسکیم موخر کردی۔

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ مرغی پال اسکیم موخر کرنے کی وجہ درخواست گزاروں کا زیادہ ہونا اور مرغیاں کم پڑنا ہے،اب نئے مالی سال میں یہ اسکیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نےاقتدار میں آنے کے بعد غربت کے خاتمے کے لیے مرغی پال اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے اسکیم کے آغاز پر دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس 15 لاکھ مرغیاں ہیں تاہم اب محکمے نے یہ اسکیم یہ کہتے ہوئے موخر کر دی ہے کہ ان کے پاس مرغیاں کم پڑ گئی ہیں۔

وزیراعظم کے”مرغی پال پروگرام“ کے لیے محکمہ پولٹری ریسرچ کو 3 سال میں 25 لاکھ مرغیاں تیار کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا۔