بلاول پاکستان کی نہایت منفی تصویر کشی کررہے ہیں، فیصل جاوید

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بلاول پاکستان کی نہایت منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں

نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا کے لیے امن کا پیامبر بن کر ابھرا ہے، پاکستان مخالف حلقوں کو خوش کرنےکی کوشش پر بلاول کوشرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول قوم کو بتائیں وہ کس کی زبان بول رہے ہیں، ہم امن پسند قوم ہیں اور امن ہی چاہتے ہیں، سندھ کی 70 فیصد آبادی خط غربت کے نیچے سسک رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ اور آپ کے والد نے اپنے 30 سالہ اقتدار میں غریبوں کے لیے کیا کیا؟ آپ کا پورا زور چوری کا مال اور بیرونِ ملک جائیدادیں بچانے پر لگ رہا ہے، بلاول یاد رکھیں پیپلز پارٹی اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔