عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری، گیس کمپنیوں کا قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال سے گیس قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں گیس کمپنیز نے یکم جولائی سےقیمت بڑھانے کی درخواستیں اوگرا کو بھجوا دی ہیں۔

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں144 فیصد فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے اور 501 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سےبڑھا کر 1224 روپے کرنے کی درخواست کی ہے۔

گھریلو صارفین کو ایل این جی فراہمی کی منتقلی کے اخراجات بھی درخواست میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے ریونیو خساروں کی مدمیں بھی 438 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوشامل کیے ہیں اورآئندہ مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 18 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوئی سدرن کی جانب سے اوسط قیمت 591 روپے 67 پیسے سے بڑھا کر 698 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔