نیوزی لینڈ میں شہید اریب کی نماز جنازہ ادا، سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک

نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والے پاکستانی نوجوان اریب کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کے بعد سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ان کی میت آج صبح ہی نیوزی لینڈ سے کراچی پہنچائی گئی تھی جو ایئرپورٹ پر ان کے والد نے حاصل کی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والے پاکستانی نوجوان اریب کو نماز جنازہ کے بعد سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

آج صبح ہی ان کی میت نیوزی لینڈ سے کراچی پہنچائی گئی تھی جو ایئرپورٹ پر ان کے والد نے حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کے نمائندے اریب کی میت کے ہمراہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے تھے جہاں اریب کے والد پہلے سے موجود تھے۔

ایئرپورٹ پر حکام نے اریب کی میت والد کے سپرد کی جس کے بعد وہ اسے لے کر گھر روانہ ہوئے تھے۔

اریب کی نماز جنازہ میں عزیز واقارب کے علاوہ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی تھی۔