ایف اے ٹی ایف کے پاکستان سے مذاکرات مکمل

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسیفک گروپ کے مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے روز حکام نے ایشیا پیسیفک گروپ کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

وزارت خارجہ کے حکام نے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور سیکیورٹیز ایکسچیج کمیشن نے غیر منافع بخش تنظیموں میں اینٹی منی لانڈرنگ نظام وضع کرنے پر بریفنگ دی۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیرازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے ایشیا پیسیفک گروپ کو ماڈل چیرٹی لاء سے آگاہ کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا کہ تمام صوبوں میں چیرٹی کے قانون بنائے جا رہے ہیں۔

ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد ایگزیکٹو سیکریٹری گارڈن ہک کی سربراہی میں پاکستان میں موجود ہیں جہاں 9 رکنی وفد نے گزشتہ روز بھی وزرات خزانہ و داخلہ کے حکام سے مذاکرات کیے تھے۔