نیب نے سندھ کے11 محکموں سے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ مانگ لیا

نجی ٹی وی کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں اسی دوران جے آئی ٹی نے سندھ کے 11 محکموں سے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ان 11 محکموں میں کے ڈی اے، ایم ڈی اے، لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، حیدر آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ ،ایس بی سی اے، لوکل گورنمنٹ، سہیون ڈیولپمنٹ اتھارٹی، واٹر بورڈ اور سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ شامل ہیں۔

جے آئی ٹی نے ان محکموں سے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمیں، ان کا تخمینہ کتنا تھا؟ تفصیلات دی جائے، اسکیم کب شروع ہوئی؟ کہاں پر واقع ہے ؟اورکنٹریکٹر کا نام بتایا جائے۔

جے آئی ٹی نے سندھ کے ان 11 محکموں سے یہ بھی کہا ہے کہ کتنے رقم جاری کی گئی، اب اسکیم کا اسٹیٹس کیا ہے، تفصیل فراہم کی جائے، کنٹریکٹر کے ساتھ کن شرائط پر معاہدہ ہوا تفصیلات دی جائیں۔