ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو
ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو

حکومت تبدیلی کےنام پرمہنگائی کی تباہی لےآئی ہے،سراج الحق

مکہ المکرمہ : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تبدیلی کے نام پر مہنگائی کی تباہی لے آئی ہے، ڈالر کی قیمت قابومیں نہیں آرہی جس سے روپیہ کاغذ کا ایک بے وقعت ٹکڑابن کر رہ گیا ہےاس کے علاوہ حکومت سعودی عرب سے ادھار تیل لیکر کئی گنا قیمت پر عوام کو دے رہی ہے،

مکہ المکرمہ میں پاکستانی کمیونٹی کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت سابقہ حکومتو ں کی لوٹ مار اور عیاشیوں کا رونارو کراپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی،آٹھ ماہ میں تین ہزار تین سو ارب روپے کے قرضے لئے گئے ہیں اور مہنگائی پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔عوام کی پریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی پروگرام نہیں،قرضوں سے معیشت سدھر نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ معاشی زبوں حالی نے عوام کی نیند حرام کردی ہے،معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے اور حکمران ہر رو ز نئے نئے دعوے کررہے ہیں، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے آنے والے مہنگائی کے طوفان سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائیگا۔