چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے۔فائل فوٹو
چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے۔فائل فوٹو

نوازشریف اورعمران خان کی انڈین پالیسی میں کوئی فرق نہیں،چوہدری نثار

واہ کینٹ : سابق وزیر داخلہ چوہدری نے  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مجھے آج نوازشریف اور عمران خان کی انڈین پالیسی میں کوئی فرق نہیں نظر آ رہا ،موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، حکومت ایک دن کچھ اور اگلے دن کچھ اور کہتی ہے ۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے معتلق بات کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا اب بھارت سے متعلق نظریہ نوازشریف جیسا ہی ہے مجھے نواز شریف اور عمران خان کی انڈین پالیسی میں کوئی فرق نظرنہیں آرہا، چوہدری نثار نے کہاکہ کیا مودی کی حکومت سے خیر کی توقع کی جاسکتی ہے ؟ میں کہتاہوں کہ نہیں ہے اور اگر کسی کو ہے تو بتا دے ۔

چوہدری نثار کا کہناتھا کہ عمران خان کو کوئی سمجھائے کہ حکومتیں ٹویٹ سے نہیں چلتی ہیں ، نوازشریف کے کیسز عدالت میں ہیں میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کا موقف تھا کہ صوبائی ممبران کی تنخواہیں نہیں بڑھنی چاہیے تو یہ اپنی پارٹی کو کہہ دیتے کہ اس معاملے کو اسمبلی میں نہ لائیں لیکن وہ بل پیش بھی ہوا اور پاس بھی ہو گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کو مناسب وقت میں فیصلہ کرنا چاہیے تھا ۔