سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب کی واصف مظہر راں کو کامیابی پر مبارکباد

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے تحریک انصاف کے امیدوار ملک واصف مظہر راں کو پی پی218ملتان کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بوزدار کا کہناتھاکہ ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔

تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملتان کے عوام نے ضمنی ا لیکشن میں سرخرو کیاہے۔

ضمنی الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے اور مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔

انہوں نے کہا امید ہے کہ ملک واصف مظہر راں حلقہ کے عوام کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گے۔