سعودی اقدام نے عالمی دنیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔فائل فوٹو
سعودی اقدام نے عالمی دنیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔فائل فوٹو

سعودی عرب کا پہلا ایٹمی پلانٹ تکمیل کے قریب پہنچ گیا

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اپنا پہلا ایٹمی پلانٹ مکمل کرنے  کے قریب پہنچ گیا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی سیاروں کی تصاویر نے سعودی ایٹمی پلانٹ کی موجودگی ثابت کر دی ہے۔

سعودی عرب نے ابھی تک ایٹمی تنصیبات کو کنٹرول کرنے والے بین الاقوامی ضوابط پر دستخط نہیں کیے ہیں،مذکورہ اقدام نے عالمی دنیا میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

امارات سے نشر ہونے والے نیوز چینل العربیہ اور سعودی اخبار عکاظ میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پہلا سعودی ایٹمی پلانٹ کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی ریاض کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔

گوگل ارتھ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر سےظاہر ہو رہا ہے کہ پلانٹ مکمل ہونے کے قریب ہے، یہ ایٹمی ایندھن والے عمودی ٹینک کے قریب بنایا جا رہا ہے۔