اپوزیشن لیڈر کے عشائیے میں یوسف گیلانی، راجہ پرویز، شیری رحمان، اسعد محمود، ساجد میر، محسن داوڑ ودیگر رہنمائوں کی شرکت
اپوزیشن لیڈر کے عشائیے میں یوسف گیلانی، راجہ پرویز، شیری رحمان، اسعد محمود، ساجد میر، محسن داوڑ ودیگر رہنمائوں کی شرکت

نیب ٹیم کی پولیس کےہمراہ شہبازشریف کی بیٹی کے گھر آمد

لاہور: نیب کی ٹیم پولیس پارٹی کے ہمراہ منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کرانے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر پہنچ گئی۔

ترجمان ن لیگ اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ  نیب کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر کا محاصرہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا نیب اس طرح کسی کو نوٹس موصول کرواتا ہے، یہ کس قسم کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیااورشہبازشریف کی صاحبزادی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، مخصوص عناصر نیب کو بدنام کرنے کیلئے من گھرٹ پراپیگینڈا کر رہے ہیں۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیم شہباز شریف کی صاحبزادیوں کے گھر طلبی کے نوٹس پہنچانے گئی، طلبی کا نوٹس ذاتی طور پر جا کر وصول کرایا جاتا ہے۔اعلامیے کے مطابق پولیس کی واحد گاڑی نیب ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے ہمراہ تھی۔نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقات جاری ہیں۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہاں کی لائیو کوریج کرے تاکہ سچ یا مبالغہ آرائی کا اندازہ ہو سکے۔نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں شہباز شریف کے اہلخانہ کو 16 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔