تصادم میں درجنوں مزدور زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
تصادم میں درجنوں مزدور زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بنگلہ دیش۔پاور پلانٹ سائٹ پر ہنگامہ آرائی۔مقامی مزدوروں کے ہاتھوں چینی قتل

بنگلہ دیش میں زیر تعمیر پاور پلانٹ پرچینی اور مقامی مزدوروں کے درمیان تصادم میں ایک چینی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے جنوبی علاقے میں چین کی مالی معاونت سے ایک ہزار 320 میگا واٹ صلاحیت کے بجلی گھر کی تعمیر کی جارہی ہے۔

منصوبے پر مقامی مزدوروں کے علاوہ سیکڑوں چینی بھی کام کررہے ہیں، کام کے دوران ایک مقامی مزدور کی موت ہوگئی جس پر چینی اور بنگلہ دیشی کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا جس نےتشدد کی صورت اختیار کرلی، جھگڑے میں ایک چینی ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پاور پلانٹ سائٹ پر 6 ہزار سے زائد مزدور کام کررہے تھے، جن میں سے 2 ہزار چینی ہیں۔

مقامی پولیس چیف منیرالاسلام نے بتایا کہ تصادم میں درجنوں مزدور زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک چینی مزدور ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سائٹ پر حالات کو کنٹرول کرنے کےلیے ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔