مار گرائے جانے والے ڈرون کے کچھ ٹکرے ابہا ائیرپورٹ پر بھی گرے۔فائل فوٹو
مار گرائے جانے والے ڈرون کے کچھ ٹکرے ابہا ائیرپورٹ پر بھی گرے۔فائل فوٹو

ایران کا امریکی ڈرون مارگرانے کا دعویٰ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مارگرایا۔ پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون آر کیو 4 گلوبل ہاک ایران کے صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے فی الحال اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران نے ہمارا ڈرون گراکر بہت بڑی غلطی‘ کی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق آرکیو فور گلوبل ہاک ڈرون آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کررہا تھا جو کسی ملکی کی بجائے بین الاقوامی فضائی گزرگاہ ہے اور اسے زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایرانی میزائل۔

دوسری جانب ایران کا مؤقف بالکل مختلف ہے اور اس نے کہا ہے کہ درحقیقت ڈرون طیارے نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور وہ جنوبی ساحلی شہر ہرمزگان کے اوپر پرواز کررہا تھا۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1141711064305983488

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی خلیج عمان میں امریکی ڈرون کو نشانہ بناکر میزائل حملہ کیا گیا تھا جو ناکام رہا تھا۔ تاہم تہران نے ان حملوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیاتھا۔