ایل این جی ٹرمینل کا مہنگا ٹھیکہ دینے کا الزام درست نہیں۔فائل فوٹو
ایل این جی ٹرمینل کا مہنگا ٹھیکہ دینے کا الزام درست نہیں۔فائل فوٹو

مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلیے نیب کا چھاپہ ناکام

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم غیر موجودگی کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد نیب نے سابق مشیرخزانہ اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیزکردیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مفتاح اسماعیل، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے جس کے بعد نیب کراچی کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق نیب اہلکار مفتاح اسماعیل گھر میں داخل ہوئے تاہم سابق مشیرخزانہ گھرپرموجود نہیں تھے جب کہ ان کا نمبر بھی بند جارہا تھا۔

ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلیے آنے والی نیب کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی، انہوں نے گھر میں موجود دو ملازمین اوراہلخانہ کے تین افراد کے بیانات ریکارڈ کیے۔مفتاح اسماعیل کے گھر کے اطراف تعینات نیب اہلکار بھی واپس روانہ ہوگئے۔