پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔فائل فوٹو
پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔فائل فوٹو

ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور اس دوران انٹرشپ میں آئے طلبہ سمیت شرکا سے ملاقات کی اور نوجوان نسل پر بھرپوراعتماد کا اظہارکیا۔

آئی ایس پی آر میں جاری انٹرن شپ پروگرام میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان نسل بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے، ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نوجوان نسل ملک کو حقیقی منزل کی طرف لے جانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، گزشتہ دو ہائیوں سے پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نصیحت کرتے ہوئے نوجوانوں کو کہا کہ زندگی میں کامیابی کے لیے شارٹ کٹ نہ ڈھونڈیں، نوجوان نسل پر اعتماد رہے۔ میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھیں۔