فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو
فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو

کالا باغ ڈٰیم کا دوبارہ جائزہ لوں گا۔فیصل واوڈا

وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نےکہا ہے کہ کالا باغ ڈٰیم کو مردہ ڈیکلئرکیا جا چکا ہے، مگرمیں اس معاملے کا دوبارہ معائنہ کروں گا۔ کراچی میں بارش سے جان ومال کی جو تباہی ہوئی اس کا مداوا کھربوں روپے سے بھی ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ شریف خاندان جدی پشتی بے ایمان ہے۔ شہباز شریف کے داماد علی عمران کی ایک خالی پڑی بلڈنگ نیشنل بینک کو35 لاکھ 65 ہزار کرائے پر دیدی گئی، ہم یہ دستاویز نیب کو بھجوا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو نالوں کی صفائی کیلیے خطوط لکھے گئے تھے، کراچی میں بارش سے تباہی کی وہی ذمے دار ہے، اگر ذہن میں تعصب آ جائے کہ کراچی نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیا تھا تو اس کا کوئی حل نہیں۔