اوگرا نے پیٹرول 20 روپے70پیسے، ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے، ذرائع
اوگرا نے پیٹرول 20 روپے70پیسے، ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے، ذرائع

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پیٹرول بم گرا دیا

حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام پرپٹرول بم گرا دیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق بھیجی گئی سمری  کی وزارت خزانہ نے منظوری دیدی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پرعملدرآمد آج رات یکم اگست سے ہو گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ 25 جولائی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے آئندہ ماہ اگست ملک میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

خام تیل کی عالمی قیمت 62 ڈالر 47 سینٹ فی بیرل ہوگئی جبکہ 3 روز کے دوران خام تیل 4 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ۔جبکہ پاکستان کو سعودی عرب سے تیل کی فراہمی کا آغاز رواں ماہ سے ہو ا جس کے بعد آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات 5 روپے تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔