دونوں رہنماﺅں کے درمیان 12منٹ تک گفتگو جاری رہی جس میں صورتحال پر تفصیلی غورکیا گیا۔فائل فوٹو
دونوں رہنماﺅں کے درمیان 12منٹ تک گفتگو جاری رہی جس میں صورتحال پر تفصیلی غورکیا گیا۔فائل فوٹو

کشمیر کی صورتحال۔عمران خان نے ٹرمپ کو فون گھما دیا

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا جس میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پرعمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارت کے غاضبانہ اقدامات اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگا ہ کیا ۔

دونوں رہنماﺅں کے درمیان 12منٹ تک گفتگو جاری رہی جس میں صورتحال پر تفصیلی غورکیا گیا۔وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلیفونک گفتگو کی خبر سامنے آنے کے کچھ ہی دیربعد میڈیا پراپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے قوم کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدرٹرمپ کو فون کیا ہے جس میں کشمیر کے مسئلے پرپاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا اورانہیں اعتماد میں لیا۔

دونوں کے مابین ہونے والی گفتگو میں افغانستان کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا، پاکستان افغانستان میں امن کے حوالے سے کل کی طرح آج بھی پرعزم ہے، امن و استحکام کیلیے ہم نے قدم اٹھائے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ دونوں سربراہان کے مابین اچھی گفتگو ہوئی اورفیصلہ ہوا کہ وہ کشمیرکے معاملے پر مسلسل رابطے میں رہیں گے۔