بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے۔فائل فوٹو
بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم کا جرمن چانسلر سےرابطہ۔مقبوضہ کشمیر کی صوتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلرانجیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےغیرقانونی اقدام پربات چیت کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے ممکنہ جھوٹے فلیگ آپریشن کے خدشے کااظہارکیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذہے اور مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، خوراک اورادویات کی شدید کمی ہے جب کہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی جانیں بچانے کے لیے تشویشناک صورتحال کا تدارک کرنا ہوگا،بھارتی اقدامات خطے میں امن واستحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔