خاندان کے زیادہ تر افراد شادی میں شرکت کیلیے گئے ہوئے تھے، اس لیے وہ گھر پر نہیں تھے ۔فائل فوٹو
خاندان کے زیادہ تر افراد شادی میں شرکت کیلیے گئے ہوئے تھے، اس لیے وہ گھر پر نہیں تھے ۔فائل فوٹو

بیٹی کی شادی کے دن باپ نے گھر کو بم سے اڑا دیا

امریکہ کے پیٹرس برگ میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے دن اپنا گھر دھماکہ سے اڑا دیا ۔ اس واقعہ میں باپ کی موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اس کا ماننا ہے کہ گھر کے مالک نے اپنی بیٹی کی شادی کے دن اپنے گھر میں دھماکہ کرلیا ۔

پولیسافسران نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہفتہ کی رات کو گھرکے مالک کی لاش برآمد کی گئی ۔ پولیس نے کہا کہ اس کی موت کو خودکشی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ افسران نے بتایا کہ وہ ابھی بھی اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ دھماکہ کیسے ہوا ۔

پولیس سربراہ رابرٹ پائنے نے پیٹرس برگ پوسٹ گزیٹ کو بتایا کہ خاندان کے زیادہ تر افراد شادی میں شرکت کیلیے گئے ہوئے تھے، اس لیے وہ گھر پر نہیں تھے ۔

پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ انہوں نے دھماکا سے عین قبل گھر کے آگے کی جانب مکان مالک کو دیکھا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ مکان مالک کی ذہنی طور پر بیمارتھا، پہلے بھی کئی مرتبہ تنازع ہوا تھا،اس حوالے سے پولیس اس کے گھر کئی مرتبہ جاچکی ہے ۔