امریکی صدر کا آئندہ انتخاب میں دوبارہ صدر منتخب ہونےکا دعویٰ
امریکی صدر کا آئندہ انتخاب میں دوبارہ صدر منتخب ہونےکا دعویٰ

امریکاسعودی عرب پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کیلیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کیلیے تیار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پرحملے کے بعد تیل کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات کے باعث امریکی ایندھن کے ذخائر سے تیل جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے، تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا،لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، مارکیٹ میں تیل کی وافر مقدار موجود ہے۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1173368423381962752

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کی تیل کی سپلائی پر حملہ کیا گیا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ان حملوں میں کون ملوث ہے، جس کی تصدیق کرنے کے بعد ہم نے اس پر حملے کے لیے نشانہ بھی باندھ لیا ہے اور کارروائی کے لیے مکمل تیار ہیں، لیکن ہم سعودی عرب کے منتظر ہیں کہ وہ کسے اپنی تیل سپلائی پر حملے کا ذمے دار ٹھہراتا ہے، اوریہ کہ کن اصول و شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔
ہفتے کے روز سعودی عرب میں تیل کی دو بڑی اوراہم تنصیبات پر ڈرون حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں ان مقامات پرآگ لگ گئی اورکافی مالی نقصان ہوا۔ امریکا نے الزام لگایا ہے کہ ان حملوں میں ایران کا ہاتھ ہے تاہم ایرانی حکومت نے یہ الزام مسترد کردیا ہے۔ سعودی تیل تنصیبات پرحملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔