فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب کی اپیلیں خارج۔لیگی رہنما سہیل ضیا بٹ بری

سپریم کورٹ نے سہیل ضیابٹ کی بریت کےخلاف نیب کی اپیلیں خارج کر دیں،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا نیب چاہتا ہے غلط کام پورا نہ کرنے پر بھی سزا ہو؟ جنہوں نے غیرقانونی کام کروایا وہ سب بری ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں (ن) لیگی رہنماسہیل ضیا بٹ کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں پرسماعت ہوئی ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سہیل ضیا بٹ پراختیارات کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا نیب چاہتا ہے غلط کام پورا نہ کرنے پر بھی سزا ہو؟ جنہوں نے غیرقانونی کام کروایا وہ سب بری ہوگئے، سہیل ضیا بٹ کو کسی عدالت نے سزا نہیں دی، منگل باغ کے پاس بھی لوگ پیسے دے کر کام کروانے جاتے تھے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کےلئے نیب نے کوئی درخواست نہیں دی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلزاپیل 2ماہ میں دائرکرسکتے ہیں۔عدالت نے سہیل ضیا بٹ کے خلاف نیب کی اپیلیں زائد المیعاد ہونے پر خارج کر تے ہوئے کرپشن الزامات سے بری کر دیا۔