کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو
کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو

عوام کو لوٹنے والی ہائوسنگ سوسائٹیزیا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکتے۔ جاوید اقبال

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے صرف ڈھیل دی، ڈیل نہیں کی، نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، احتساب سب کیلیے کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، جو سمجھتے تھے انہیں کوئی کچھ نہیں کہے گا آج جیلوں میں ہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو لوٹنے والی ہائوسنگ سوسائٹیزیا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکتے،غریب عوام کو لوٹنے والے مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے، کسی کیلیے کوئی رعایت نہیں،غریب کی لوٹی دولت واپس کرنا ہوگی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہاکہ غریب عوام کی خواہشات کو بیچنے والے سمجھتے ہیں بری الذمہ ہوگئے، ہمارے راستے میں جو بھی رکاوٹ آئی اسے عبور کریں گے۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے کرپشن ختم ہو جائے گی، جہاں وسائل کم تھے وہاں بھی لوٹ مار کی گئی، کرپشن کے خاتمے کیلیے عوام کے تعاون کی بھی ضرورت ہے، کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں، چند ماہ میں 4 ارب کی ریکوری صرف سندھ سے کی۔

انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے اپنے گھر کو صاف کرنا مقصود تھا، نیب میں کسی قسم کی کرپشن کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ جس حساب سے ڈکیتیاں ماری گئیں لگتا ہے لوگوں کو آخرت بھول گئی، جنگل میں منگل کے دن گزر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشتہار دیکھ کر یہ ضرور معلوم کریں کہ زمین کا کوئی تنازع تو نہیں، کچھ ایسی سوسائٹیز ہیں کہ رقم جمع کر کے دبئی اور دیگر ملکوں میں جا بیٹھے، ایسی سوسائٹیز تک نیب کا ہاتھ نہیں پہنچ سکا تو اللہ کا تو پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ کر کرپشن نہ کریں کہ ہم سےکوئی پوچھے گا نہیں بلکہ یہ ذہن میں رکھیں کہ کفن میں جیب نہیں ہوتی لہذا بہتر ہے کہ حقوق ادا کر دیں۔