انتخابات کے قریب آتے ہی ارکان کی ن لیگ میں شمولیت ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو
انتخابات کے قریب آتے ہی ارکان کی ن لیگ میں شمولیت ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو

حکومت آزادی مارچ کو نہیں روکےگی۔جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کو نہیں روکےگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا آئین اور قانون کے دائرے میں رہےگا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ابھی فی الحال ٹائم فریم نہیں دے سکتے لیکن وہ جلد واپس چلےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے اورجلوسوں سے یقیناً لوگ پریشان ہوتے ہیں، تاہم رہبر کمیٹی سے ایف نائن گراؤنڈمیں جلسےکا معاہدہ ہو گیا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان میں علاج کی جو سہولت ہے وہ ملنی چاہیے اور سابق وزیر اعظم کےعلاج کے لیےڈاکٹروں کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔