عمر لودھی کو مزید تین سال کیلیے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔فائل فوٹو
عمر لودھی کو مزید تین سال کیلیے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔فائل فوٹو

یوٹیلٹی اسٹورز پر روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز حکام نے روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاکی قیمتوںمیں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، انتظامیہ نے چائے کی پتی،صابن سمیت 10 سے زائد اشیاکی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے،یوٹیلٹی اسٹورزپر صابن کی قیمت میں 2 روپے ، ایک کلو واشنگ پاو¿ڈر کی قیمت میں 21 روپے، ڈش واش کی 500 ملی لیٹرکی بوتل میں 30 روپے،950 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 105 سے 127 روپے، مصالحہ جات کے فی پیکٹ کی قیمت میں 5 روپے کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے اپنے کسی برانڈ کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا بلکہ دیگر برانڈز کی مصنوعات میں اضافہ کیا ہے،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔