ہمارے رضاکاروں کی تعداد 80 ہزار ہے۔فائل فوٹو
ہمارے رضاکاروں کی تعداد 80 ہزار ہے۔فائل فوٹو

انصارالاسلام کو 100 سال ہوچکے ہیں۔ انجنیئرعبدالرزاق لاکھو

جعمیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے سربراہ انجینئر عبدالرزاق لاکھو کا کہنا ہے کہ ہماری تنظیم کو 100 سال ہوچکے ہیں لیکن آج تک کسی سالار پر کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔

سربراہ انصارالاسلام انجنیئرعبدالرزاق لاکھو نے کہا کہ وزارت داخلہ اور کابینہ کے فیصلے عجلت میں ہورہے ہیں، وزارت داخلہ کی ہماری تنظیم کے بارے میں کوئی اسٹڈی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ہمارے رضاکاروں کی تعداد 80 ہزار ہے، ہماری تنظیم کو 100 سال ہو چکے ہیں لیکن کبھی کسی سالار پر ایف آئی آر تک نہیں ہوئی۔

سربراہ انصار الاسلام نے مزید کہا کہ ہمارا کوئی رضاکار فورتھ شیڈول میں بھی نہیں، ہمارا کوئی تربیتی سینٹر نہیں ہم عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں۔

انجنیئرعبدالرزاق لاکھو نے کہا کہ ہمارے پاس ڈھائی فٹ کی ڈنڈی ہے، حکومت اس کا لائسنس دیتی ہے تو وہ بھی لے لیں گے۔

خیال رہے کہ 21 اکتوبر 20196 کو وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔وزارت داخلہ کی جانب سے انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کیلیے وزارت قانون اورالیکشن کمیشن کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا تھا کہ جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، قانون میں کسی قسم کی مسلح ملیشیا کی اجازت نہیں۔