شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

‏حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آزادی مارچ کی ناکامی کو پاکستان کی کامیابی قرار دے دیا، اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‏حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مارچ وہ طبقہ کر رہا ہے جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے، آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے، ان شاءاللہ یہ معاملہ اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔