آزادی مارچ کا آج 14 واں روز ہے اور شرکا اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔فائل فوٹو
آزادی مارچ کا آج 14 واں روز ہے اور شرکا اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔فائل فوٹو

مرکزی شوریٰ کے فیصلوں کا اعلان جلسے میں کیا جائے گا۔جے یو آئی

جے یو آئی ف نے مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان مولانا فضل الرحمن آج  جلسے میں کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یوآئی کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد کی حکمت عملی سمیت مختلف تجاویز پرغورکیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یوآئی ف کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی مرکزی شوریٰ کے ارکان اورصوبوں کے امیرنے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد اگلی حکمت عملی پر حتمی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پلان بی پربھی مشاورت کی گئی جب کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے ڈی چوک جانے کی مخالفت کے بعد کی صورت حال پر بھی غورکیا کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رہبر کمیٹی کی طرف سے احتجاج کو ملک گیر پھیلانے، شٹرڈائون ہڑتال اور سڑکیں بند کرنے کی تجاویزپربھی غورکیا گیا۔