تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی مخالفت کر دی

پاکستان پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمن کے ڈی چوک جانے کے فیصلے کی بھی مخالفت کردی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کے مولانا فضل الرحمن کے ڈی چوک کی طرف مارچ کی بھی مخالفت کردی،پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ڈی چوک جانے کی فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے۔

پیپلزپارٹی کا دھرنوں سے متعلق موقف واضح ہے ،نیئر بخاری نے کہا کہ لاک ڈاﺅن اور شٹرڈاﺅن سے متعلق فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا،لاک ڈاﺅن اور شٹرڈاﺅن سے متعلق فیصلہ ہوا تو پیپلزپارٹی کی سی ای سی دیکھے گی۔