ہماری اداروں سے جنگ کی کوئی پالیسی نہیں۔فائل فوٹو
ہماری اداروں سے جنگ کی کوئی پالیسی نہیں۔فائل فوٹو

نان بایئوں نے بھی دھرنے میں شامل ہونے کی دھمکی دیدی

صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے حکومت کو جے یو آئی (ایف) کے دھرنے میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قیمت بڑھا کر زبردستی روٹی سستی فروخت کرنے کا حکم دیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت بڑھا کر زبردستی روٹی سستی فروخت کرنے کا حکم دیا جارہا ہے، مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے،ضلعی انتظامیہ اور مل مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔

ان کا کہناتھاکہ فائن آٹے کی بوری کی قیمت میں 1200 روپے تک بڑھادی گئی ہے،ہماری شنوائی نہ ہوئی تو جے یو آئی ف کے دھرنے میں شامل ہوجائیں گے۔