ریلی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کل فیصل آباد سے چینوٹ تک ریلی نکالی جائے گی
ریلی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کل فیصل آباد سے چینوٹ تک ریلی نکالی جائے گی

آل پارٹیز کانفرنس تھوڑی دیر بعدمولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوگی

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیرز کانفرنس آج ہو رہی ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس آج دوپہر ایک بجے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوگی جس میں اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی اور حکومت کے ساتھ مذکرات پر مشاورت ہو گی اور اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمن آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب کے دورے کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی کی طرف سے راجا پرویزاشرف، نیئر بخاری، نوید قمراورفرحت اللہ بابر اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آزادی مارچ کے بعد کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گزشتہ روز جے یو آئی نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی 2 روز کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی تھی۔