اسلام آبادہائیکورٹ نےعبوری ضمانت میں 12مئی تک توسیع کردی۔فائل فوٹو
اسلام آبادہائیکورٹ نےعبوری ضمانت میں 12مئی تک توسیع کردی۔فائل فوٹو

اکرم درانی کی ضمانت میں21نومبر تک توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریز میں اکرم درانی کی ضمانت میں 21نومبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اکرم درانی کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور 2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریز میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی،اکرم درانی نے موقف اختیار کیا کہ جمعیت علمااسلام سے تعلق اورآزادی مارچ کے باعث نیب ہراساں کر رہا ہے۔

نیب اپنے قیام سے ہی پولیٹیکل انجینیرنگ کیلیے استعمال ہوتا آیا ہے۔نیب نے جواب جمع کروانے کیلیے عدالت سے وقت مانگ لیا،اسلام آبادہائی کورٹ نے نیب کی استدعا قبول کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 نومبرتک ملتوی کردی۔