روزہ داروں کو دو کلو چینی اور گھی کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے، آٹا چینی گھی اور دیگر سستی اشیا کی عدم دستیابی میں کراچی سر فہرست
روزہ داروں کو دو کلو چینی اور گھی کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے، آٹا چینی گھی اور دیگر سستی اشیا کی عدم دستیابی میں کراچی سر فہرست

حکومت نے ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بندکر دیے

حکومت نے ملک بھرمیں ایک ہزارکے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیے،زیادہ تراسٹورز دیہی علاقوں میں بند کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غریب عوام کی سستی اشیا کی خریداری کاواحد سہارہ بھی ختم ہوگیا، ملک بھرمیں ایک ہزار کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیے گئے۔

چیئرمین یونین یوٹیلیٹی اسٹورز عارف حسین شاہ نے بتایاکہ ایک ہزار اسٹورزکی بندش غیرقانونی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز ایکنک کی منظوری کے بغیر بند کئے گئے، اسٹورز کی بندش ایکنک کمیٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

عارف حسین شاہ نے مطالبہ کیا وزیراعظم عمران خان یوٹیلیٹی ا سٹورز کی بندش کانوٹس لیں اوراسٹورز پر اشیاءکی سپلائی بحال کی جائے، بندش کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ملازمین،عوام ملکر احتجاج کریں گے۔