پاک فوج کے معراج طیاروں،ایف 17 تھنڈر،ایف 16 طیاروں سمیت تمام لڑاکا طیارواا نے حصہ لیا۔فائل فوٹو
پاک فوج کے معراج طیاروں،ایف 17 تھنڈر،ایف 16 طیاروں سمیت تمام لڑاکا طیارواا نے حصہ لیا۔فائل فوٹو

پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کا فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

پاک فضائیہ کی سونمیانی فائرنگ رینج میں فائر کا پاور کا مظاہرہ ،فائر پاور شو کرنے کے دوران پاک فوج کے تمام لڑاکوں طیاروں نے حصہ لیااور فائرنگ رینج میں کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاک فضائیہ کی سونمیانی فائرنگ رینج میں فائر پاور کامظاہرہ کیا جس میں پاک فوج کے معراج طیاروں،ایف 17 تھنڈر،ایف 16 طیاروں سمیت تمام لڑاکا طیارواا نے حصہ لیا۔

تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل،سربراہ پاک فوج ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ،چئیر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

فائر پاور میں پاکستانی پائلٹس کو مہارت اور حربی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپورموقع ملتا ہے،تقریب میں پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے دہشت گردوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ اور زخمی ہونیوالے ساتھیوں کی طبی امداد سمیت عملی اور نظم و ضبط کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔